جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارتی فوجیوں کے کیمپ میں ’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے لگ گئے

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی کمپائونڈ ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعروں سے سج گیا ۔ بھارتی شدید مشتعل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی فوجیوں کا رہائشی کمپائونڈ پاکستان زندہ باد اور کشمیر فری کےنعروںکا منظر پیش کرنے لگا ۔ بھارتی حکام اور عوام آگ بگولہ ہو گئے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے تحریر کرنے پر

نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورکے علاقے شیواجی نگر میں دیواروں پرایک بار پھر کشمیریوںکے حق میں اور’’فری کشمیر‘‘ کے نعرے دیکھے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے ان نعروں کو مٹانے کے لیے دیواروں پرنیا رنگ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایسٹ) ایس ڈی شرانپا نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہے اور مجرموں کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ آج صبح ہی ہمارے علم میں آیا اور لگتا ہے کہ یہ کارروائی حال ہی میں کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سی سی ٹی وی کیمروں سے معلومات جمع کررہے ہیں ۔ گزشتہ ماہ بھی بنگلورمیں چرچ اسٹریٹ پر کچھ دکانوں اور دیواروں کے شٹروں پر وزیر اعظم نریندر مودی اور متنازعہ شہریت قانون کے خلاف نعرے درج کئے گئے تھے۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…