اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

25 ہزار سے کم آمدن والے افراد کوخوشخبری سنا دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں حکومت معاونت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کم آمدنی والے افراد کے لئے ایک اور زبردست اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں حکومت معاونت کرے گی،حکومت آٹا چینی دال اور گھی کی خریداری

میں مدد کرے گی۔ فیصلے سے قبل وزیراعظم نے تمام محکموں سے بریفنگز لیں۔ وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لئے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اس ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومتیں ایسے طبقے کا احساس نہیں کرتی تھیں،موجودہ حکومت ایسے سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبے مل کر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…