اسلام اّباد ( آن لائن ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔
فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سے زائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔پاکستان میں اس وقت کورونا کو کوئی تصدیق شدہ مریض موجودہ نہیں ہے تاہم مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز رکھا گیا ہے۔ پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کر رکھی ہے اور ملک کے اندر بھی کورونا کے متعلق ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) نے ہدایت کی ہے کہ بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرزتیا ر رکھیں کیوں کہ کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن تھراپی اہم علاج ہے لہذا تمام ممالک آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنائیں۔ڈبلیوایچ او کے مطابق چین میں45 ہزارافراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور صرف 2.1فیصد20 سال سے کم عمرتھے اور اس وائرس کے شکارمریضوں میں شرح اموات صرف دو سے پانچ فیصد ہے۔ کورونا وائرس60 سال زائد عمر اور پہلے سے کسی مرض میں مبتلا شخص کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔