اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سنگدل بھائیوں نے باپ مرنے کے بعد بیوہ بہن کو گھر سے نکال دیا متاثرہ خاتون انصاف کیلئے دربدر

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل میں سنگ دل بھائیوں نے باپ مرنے کے بعد بیوہ بہن کو گھر سے نکال دیا ،باپ نے اپنی بیوہ بیٹی کے نام رہائشی مکان منتقل کیا تھا، متاثرہ خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل ۔چک117چہور کوٹلی کے رہائشی بیوہ خاتون نصرت منظور نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 10سال قبل میرے باپ بشیر احمد نے رہائشی مکان میرے نام منتقل کر دیااور میرے

نام اشٹام پر وصیت نامہ جاری کیا مگر باپ کے انتقل کے بعد میرے لالچی بھائیوں نے مجھے اور میرے بچوں کوبے دردی کے ساتھ گھر سے نکال دیا اور باپ کی طرف سے دیے جانے والے مکان پر قبضہ جما لیا میںبیوہ بے سہارا خاتون اپنے بچوں کو لے کر کرائے کے مکان میں ذلیل و خوار ہو رہی ہوں نصرت بی بی نے بتایا کہ میں نے انصاف کیلئے تھانہ صدر درخواست بھی دی تھی جس پر میرے بھائی میری جان کے دشمن بن گئے دھمکیاں دیں کہ اگر زندگی چاہتی ہو تو اپنا منہ بند رکھو خاتون نے بتا یا کہ آج تک مجھے انصاف نہیں مل سکا میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتی ہوں کہ باپ کی طرف سے دئیے جانے والا مکان مجھے واپس دلایا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…