جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کروناوائرس کے شکار ایرانی رکن پارلیمنٹ کی موت ہوگئی ،نائب صدر کی حالت تشویشناک ،خامنہ ای کی فیملی بھی وائرس میں مبتلا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی چند روز تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والے پانچ دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور نائب صدر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا سے متاثرہ رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی انتقال کرگئے جب کہ ایکپیڈنسی کونسل کے رکن محمد میر محمدی اس وقت کوما میں ہیں۔ایکسپیڈینسی اتھارٹی کے ایک رکن فرید الدین حداد عادل ابن غلام علی حداد عادل جو کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے برادر نسبتی ہیں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے سابق وزیر انصاف مصطفیٰ بورمحمدی بھی کرونا کی لپیٹ میں ہیں۔ بور محمدی پر سنہ 1988ء کو انقلاب مخالف قیدیوں کو اجتماعی طورپر موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث قرار دیا جاتا ہے۔ایران میں کرونا کے پھیلائو اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے بارے میں سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ میں غیرمعمولی فرق بیان کیا جا رہا ہے۔ قم شہر کی ایک میڈیکل یونیورسٹی کے سیکرٹری علی ابرازہ نے بتایا کہ کامکار، فرقانی، امام الرضا اور علی بن ابی طالب اسپتالوں میں کرونا کے 652 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…