اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ماسک مہنگے داموں اور بلیک میں فروخت کرنیوالوں کی شامت آ گئی، سٹور سیل، بھاری جرمانے

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین کا ایکشن۔ماسک مہنگے داموں اور بلیک میں فروخت کرنے پر شہر کے بڑے لاوا میڈیکل سٹورکو 80ہزار جرمانہ کے ساتھ سیل کر دیاسیل کرتے وقت لاوا میڈیکل سٹورکے کروڑ پتی مالکان نے

اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سمیرا عنبرین پر پریشر ڈالنے کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی جس کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل نے یکسر طور پر مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی آمد کی خبروں کے بعد سٹورز مالکان نے ماسک کی مصنوعی قلت پیدا کر کے اس کو زائد قیمت اور بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیا 10روپے والا ماسک100روپے میں فروخت کررہے تھے اس سلسلہ میں سانگلہ ہل کمیٹی بازار کے بڑے لاوا میڈیکل اینڈ جنرل سٹور مالکان نے بھی ماسک غائب کر کے مصنوعی بحران پیدا کر دیااس کی شکایت ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سمیرا عنبرین نے فوری طور پر ایکشن کرتے ہوئے سٹور کو سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے سٹور کو سیل کرنے سے پہلے باقائدہ طور پر گاہک بھیج کر ماسک کی خریداری کروائی تھی اور انہوں نے نا جائز منافع وصول کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے80ہزار جرمانہ کے ساتھ سٹور سیل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…