اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں قائم لال مسجد کو ایک بار پھر محاصرے میں لے لیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق اس محاصرے میں پولیس کو استعمال نہیں کیا گیا بلکہ صرف لال مسجد کی سڑک کو چاروں طرف سے سیمنٹ کے بلاک رکھ کرسڑک بند کر دی گئی۔
لال مسجد اور سرکاری ذرائع سے تو وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم ایکش شخص نے بتایا کہ جمعرات کی رات لال مسجد والوں نے جامعہ حفصہ کی جگہ پر ٹینٹ لگا لئے تھے شاید دوبارہ محاصرہ اس وجہ سے کیا گیا ہو۔موجودہ کشیدگی کی وجہ سے اہل علاقہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔