ڈھاکہ(این این آئی)بنگلا دیش میں نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا اور مودی مخالف نعرے بھی لگائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف
احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہلی کے فسادات کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے۔مظاہرین نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے پتلے نذرِ آتش کیے اور مودی مخالف نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نے بنگلا دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی نسل کشی رکوائی جائے اور مسلمانوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ وہ اپنا آئندہ ماہ دورہ بھارت منسوخ کر دیں۔