لاہور( این این آئی ) بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔بینکنگ کورٹ کے جج منیراحمد جوئیہ نے طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے کزنوں طارق شفیع،جاوید شفیع سمیت پانچ افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔بینکنگ عدالت نے مختلف کمپنیوں کے لئے قرض لے کر واپس نہ کرنے کے کیس میں طلب کے نوٹس جاری کئے تھے ۔کشمیرملزاور اتفاق شوگرمل نے بینکوںسے اربوں روپے کے قرضے لے کر واپس نہ کئے ۔
کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کیلئے لئے گئے قرضوں کی واپسی کے لیے بینکوںنے عدالت سے رجوع کررکھا ہے ۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے کزن میاں طارق شفیع، جاوید شفیع، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔اتفاق شوگرملزاور کشمیر ملز نے 700ملین قرضہ حاصل کیا۔قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن قرضہ واپس نہیں کیا جارہا ۔استدعا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔