اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت نے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس قاسم 19 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس، جسٹس مامون رشید نے یکم جنوری 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔