اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،ہندوؤں کی جانب سے حاملہ مسلمان خاتون کے پیٹ پر لاتوں کی بارش، کرشماتی طور پر بچے کا محفوظ جنم

datetime 28  فروری‬‮  2020 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) شمال مشرقی دہلی کے کروال نگرمیں 30 سالہ شبانہ پروین کے لئے یہ بات ایک معجزے سے کم نہیں تھی جب انہوں نے ایک پرتشدد ہجوم کے بہیمانہ حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد ایک صحتمند بچے کو جنم دیا۔

پروین، ان کے شوہر، دو بچے اور ساس گھر کے اندر سو رہے تھے کہ جب ایک ہجوم ان کے گھر میں گھس گیا۔ پروین کی ساس نشیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ مشتعل ہجوم نے گھر میں گھس کر میرے بیٹے کو زدوکوب کیا۔ ان میں سے کچھ نے تو میری بہو کے پیٹ پر لاتیں بھی ماریں۔ جب میں اس کی حفاظت کے لئے آئی تو انہوں نے مجھے بھی پیٹا۔ ہمارا خیال تھا کہ اس رات ہم زندہ نہیں رہیں گے۔ لیکن خدا کے فضل سے ہم کسی طرح فسادیوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہجوم نے ان کا گھر کو نذرآتش کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پروین کو قریبی ہسپتال لے گئے لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے ہمیں الہند ہسپتال جانے کے لئے کہا جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔ اپنا گھر بار اور سازوسامان کھو نے کے باوجود، اس خاندان نے صدمے کو برداشت کیا ہے اور اب وہ ”معجزاتی بچے”کی پیدائش سے خوش ہیں۔ نشیمہ نے کہا کہ ان کو اس بات کا کوئی پتہ نہیں کہ پروین کو ہسپتال سے فارغ کرنے کے بعد ہم کہاں جائیں گے۔شمال مشرقی دہلی میں شہریت کے ترمیم کے قانون پر ہونے والے تشدد میں مشتعل ہجوم نے مکانات، دکانیں، گاڑیاں، پٹرول پمپ نذر آتش کئے اور مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ جھڑپوں سے بنیادی طور پر متاثرہ علاقوں میں جعفرآباد، موج پور، بابر پور، یامونا وہار، بھجن پورہ، چاند باغ اور شیو وہار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک ان فسادات میں 39 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…