جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور پاکستان نے وہ کام کر دکھا یا جس کا مود ی سرکار کو بھی وہم و گمان نہ تھا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے آ ج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے،امید ہے (آج) ہفتہ کو امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر یگا،اللہ کرے افغانستان میں امن و استحکام آ ئے،جب ہماری حکومت وجود میں آئی تو بھارت کی کوشش تھی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے،

بھارت کو اس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مفاہمتی عمل اور بھارت کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے آ ج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امید ہے (آج) ہفتہ کو امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے اس تقریب میں شریک ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ یہاں اس وقت اس معاہدے کی تقریب کی کوریج کے پوری دنیا کا میڈیا موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہاں اس وقت دو موضوع زیر بحث ہیں،ایک امن معاہدہ اور دوسرا دلی کی تشویشناک صورتحال پر بات ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ دلی میں نسل کشی کی جو صورت حال دنیا کو ابھرتی دکھائی دے رہی ہے وہ بھی زیر بحث ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا کا تمام میڈیا اس پر بات کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ فارن ریلیشنز کمیٹی کے جو اہم ممبران ہیں وہ اس پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا کے دانشور، اداکار اور گلوکار اس پر بات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ

جب ہماری حکومت وجود میں آئی تو بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو اس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آ ج پاکستان کا عالمی سطح پر کردار مرکزی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ اس پر بھی بھارت کو ناکامی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ بھارت کا

سیکیولر چہرہ ہے،ایک جج جو انصاف کی طرف بڑھتا ہے اسکا آپ دلی سے ہریانہ تبادلہ کر دیتے ہے،صدر ٹرمپ کے دورے کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا،صدر ٹرمپ کی موجودگی میں دلی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کا سماں تھا فوج گشت کر رہی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پولیس کا سہارا لے کر آ ر ایس ایس کے غنڈوے املاک جلا رہے تھے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ وہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور مساجد پر اپنے جھنڈے لگارہے تھے ،دنیا یہ سب کچھ ہوتا دیکھ رہی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے پوری کوشش کی کہ افغان امن معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انہوںنے کہاکہ اس کے باوجود اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ (آج)29فروری کا دن افغانستان اور افغان عوام کے لیے بڑ ا دن ہے،انشاء اللہ افغانستان امن اور مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر یگا،اللہ کرے افغانستان میں امن و استحکام آ ئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…