منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے شکار نوجوان کا جامعہ کراچی میں کلاسز لینے کا انکشاف، ساتھی طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کروناوائرس سے متاثر 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا، جس کے بعد ساتھی طلبامیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، بیرون ملک سے کراچی پہنچنے کے بعدطالب علم نے جامعہ کراچی میں کلاسیں لی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحییٰ جعفری جامعہ کراچی کا طالب علم نکلا  اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیاہے۔جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے۔ترجمان کے مطابق کروناکے مریض کے تمام کلاس فیلوز کامعائنہ کیاجائیگا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کامعائنہ کریں گے، مشیرامورطلباء ڈاکٹرسیدعاصم علی تمام طلباء سے رابطے میں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائیگی۔دوسری جانب ساتھی طالب علم ہلال سعیدنے بتایاکہ یحییٰ20فروری کوکراچی پہنچاتھااورتب سے کلاس لے رہاتھا، ہم سب آئی آر کے طالب علم بہت ہی پریشانی کا شکار ہیں۔ہلال سعید نے کہا کہ یحییٰ جس کلاس میں پڑھتاہے، وہاں 37 طالب علم زیرتعلیم ہیں، ہم سب طالب علموں کی بھی اسکریننگ کرائی جائے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں،  کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…