پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اس چیز کے خاتمے کے لئے  چین سے بطخوں کی فوج آئے گی، حیرت انگیز اعلان کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹڈیوں کے لشکر ختم کرنے کے لیے ایک لاکھ بطخیں روانہ کی جائیں گی۔ یہ بطخیں بڑے شوق سے ٹڈیاں کھاتی ہیں۔ ان کو مشرقی چینی صوبے ڑی جیانگ سے روانہ کیا جائے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ بیبہا ٹڈیوں کی موجودگی سے پاکستانی حکومت کو شدید پریشانی لاحق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بطخیں بھیجنے کا چینی حکومتی فیصلہ اْن ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جو چند روز قبل اپنا پاکستانی دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ پاکستان کو گزشتہ بیس

برسوں کے دوران ٹڈیوں کے سب سے بڑے لشکر کا سامنا ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ٹڈیاں پاکستانی زراعت کے لیے شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔چین نے اپنے ملک میں خاص طور پر ان بطخوں کو مختلف علاقوں میں پال رکھا ہے۔ ان مرغابی نما بطخوں کی خوراک میں کیڑے مکوڑے اور ٹڈیاں شامل ہیں۔ تقریباً بیس برس قبل شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں ٹڈل دَل کو بیجنگ حکومت نے ان بطخوں کے ذریعے ہی کنٹرول کیا تھا۔ یہی صوبہ مسلم اکثریتی ایغور نسل کا آبائی علاقہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…