جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

لاہورہائیکورٹ کا بڑ افیصلہ ،ملازمت کرنے والے سابق ملازمین کے اہلخانہ اور بچے فل پنشن کے حقدار قرار

datetime 27  فروری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ملازمت کرنے والے سابق ملازمین کے اہل خانہ اور بچوں کو فل پنشن کا حقدار قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بنچ نے 13صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیاجس میں صوبائی سیکرٹری خزانہ اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی اپیلیں مسترد کر تے ہوئے سنگل بنچ کے 15فروری 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

سنگل بنچ نے پروفیسر ایس اے رشید کی بیوہ کنول رشید کو فل پنشن کا حقدار ٹھہرایا تھا،اگر کوئی مرد یا خاتون دوران سروس وفات یا ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہو جائے تو اس کے اہل خانہ فل پنشن کے حق دار ہیں، اگر اہل خانہ میں سے کوئی ملازمت بھی کرتا ہے تو بھی وہ قانون کے تحت پنشن کا حقدار ہے، حکومت یا حکومتی اداروں کو اس کی پنشن روکنے یا کٹوتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔کسی مرد کی دوران وفات یا ریٹائرمنٹ کی صورت میں اس کی بیوی فل پنشن کی حقدار ہو گی، خاتون ملازمہ دوران وفات یا ریٹائرمنٹ کے بعد اس کا شوہر فل پنشن کا حقدار ہو گا۔سابق ملازمت کرنے والے کی بیوہ کے وفات کی صورت میں ان کے بچے اس پنشن کے حق دار ہوں گے،وزرات خزانہ یا اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو سرکاری خزانے پر کسٹوڈین بن کر من مانے فیصلے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری خزانہ اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب آفس کو خود ساختہ کسی کی پنشن بند کرنے یا کٹوتی کا قانونی اختیار نہیں ۔ عدالت پروفیسر ایس اے رشید کی بیوہ کی پنشن بند کرنے اور وصول کردہ پنشن سے کٹوتی کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دیتی ہے،ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کافیصلے قانونی اور درست ہے۔

عدالت اپنے فیصلے کے ذریعے بیوہ کو فوری فل پنشن ریلیز کرنے کا حکم دیتی ہے۔ پنجاب حکومت کی اپیل میں موقف اپنایا گیا اکائونٹنٹ جنرل پنجاب سرکاری خزانے کے کسٹوڈین ہیں، قانون کے تحت وہ کسی پینشنر کی پینشن روک سکتے یا کٹوتی کر سکتے ہیں، ،پروفیسر کی بیوہ نے دوہری پنشن وصول کی جس پر 2016 میں اس کو شوہر مرحوم کی دی گئی پنشن روک دی گئی۔قانون کے تحت پنشن سے کٹوتی کا حکم دیا گیا، سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس بیوہ کی پنشن بحال کرنے کا حکم دیا،استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…