اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

معروف ون پاؤنڈ فش سنگر اور ان کے بیٹے پر باراتیوں نے حملہ کر دیا، شدید زخمی، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتو کی(آن لائن) معروف ون پاؤنڈ فش سنگر شاہد نذیر اور ان کے بیٹے پر براتیوں کا حملہ،باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔سٹی پولیس نے سات نامزد ملزمان سمیت 30افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ون پاؤنڈ فش سنگر شاہد نذیرکا بیٹا حماد شاہد اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مغل اعظم شادی ہال کے سامنے وقاص نامی شخص کی موٹر سائیکل حماد شاہد کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اس دوران ملزم وقاص نے طیش میں آکر حماد پر تشد د شروع کر دیا اس دوران مزید پانچ چھ افراد بھی آگئے جنہوں نے حماد اور احمد کو

تھپڑوں مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے حماد کو ایک کمرہ میں بند کر دیا۔اس دوران معروف سنگر شاہد نزیر موقع پر پہنچے تو باراتیوں نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور پسٹل کا بٹ مار کر سر پھاڑ دیا ملزمان نے پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا۔تاہم وہ اپنے بیٹے کو چھڑواکر تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئے۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے معروف سنگر شاہد نذیر کی تحریری درخواست پر ارشاد، ناصر، وقاص،اشفاق، محمد شکیل اصغر، یاسر، کاشف سمیت تیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…