منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمان نشانے پر! عالمی برادری لازمی ایکشن لے، وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے پر عالمی برداری سے لازمی ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں مقیم 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان نشانے پر ہیں، عالمی برادری کیلئے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے شہریوں کو بھی پیغام دیا اور کہا کہ آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے، ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ برس اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں، میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی، کشمیر آغاز تھا، آج ہندوستان میں مقیم 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان نشانے پر ہیں، عالمی برادری کیلئے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل ایک ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں، نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے، قتل و غارت گری اور خونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد نئی دہلی میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…