اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت سے متعلق سوال اٹھایا ہے کہ آخرنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟
فواد چوہدری نے کہا کہ اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے و الے میڈیکل ٹیسٹ پاکستان کیٹیسٹ سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہئے.فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کمیٹی محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹرصاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے۔