اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، برطانیہ سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کا معاہدہ طے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی افرادی قوت کی ایک نجی کمپنی اے ایف سی او پرائیویٹ لمیٹڈ اور برطانیہ کی ایم ایم سی ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت 80 ہزار سے ایک لاکھ نرس، 25 ہزار ڈاکٹر، 10 ہزار فارماسسٹ
اور 20 ہزار پیرامیڈکس کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی طرز پر پاکستان کے دوردراز علاقوں میں سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ بریگزٹ کے بعد یہ ملازمتیں پاکستانی پروفیشنلز کے لیے موجود ہیں۔