اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار اسد کھرل کا کہناہےکہ عمران خان کو ان کی کابینہ یعنی ان کے وفاقی وزیر ہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔عمران خان کے اردگرد موجود لوگ ہی ان کی بربادی کی وجہ بن رہے ہیں۔تجزیہ نگار کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جن لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے، وہ ذاتی مفادا ت کے لئے انہیں استعمال کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عمران خان کام نہیں کر پا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیروں نے کہا تھا کہ وہ اپنے اپنے کیسز کی فائلیں نیب کو بھیجیں گے۔لیکن ابھی تک ایسا کچھ سامنے نہیں آیا۔سابق اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ پاکستان بار کونسل نے وزیر قانون فروغ نسیم کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ان کو سمجھنا چاہیے کہ ان کا عہدہ بہت اہم ہے،کوئی بھی بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے۔