اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ الیکشن کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان میں بھی دو گھنٹے کے لئے آئیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک آزادانہ دورہ کریں گے ۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب دورہ واشنگٹن پر گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو
پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔جو امریکی صدر نے قبول کرلی تھی۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت بہت پہلے سے طے شدہ تھا۔ تاہم آئندہ الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان ضرور آئیں گے ۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارت میں کھڑے ہوکر ہی مودی پر سرجیکل سٹرائیک کردی اور کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لئے بھر پور کردار ادا کیا۔