جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی‘‘ ٹرمپ کا لاکھوں بھارتیوں سے خطاب کے دوران بڑا اعتراف

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن،اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں، اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر مغربی شہر احمد آباد میں اتر گئے ۔اس دورے کا مقصد بھارت اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تجارتی اختلافات کو بھلاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نیا رخ دینا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کسی بھی امریکی صدر کا آٹھواں جبکہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ گزشتہ برس ٹیکساس میں صدر ٹرمپ نے ہاڈی مودی تقریب میں شرکت کی تھی اور اسی طرز کی ایک تقریب احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجائی گئی جسے نمستے ٹرمپ کا نام دیا گیا ۔اس کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ائیرفورس ون کے دروازے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم بھارت آنے کو تیار ہیں اور ہم راستے میں ہیں اور کچھ ہی گھنٹوں میں سب سے ملاقات کریں گے۔حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے لیے ڈیوٹی فری پروگرام منسوخ کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے امریکہ کی 28 مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…