جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مودی پھر سفارتی آداب بھول گئے،بھارت آمد پرامریکی خاتون اول کا ہاتھ پکڑا تو چھوڑا ہی نہیں،ٹرمپ کی بجائے اہلیہ کو لیکر آگے بڑھ گئے جانتے ہیں امریکی صدر نے پھر کیا کیا؟

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔تاہم اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گئے۔

نریند مودی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر ان کی اہلیہ کو لے کر آگے بڑھ گئے۔مودی نے امریکی خاتون اول کا ہاتھ پکڑا تو چھوڑا ہی نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دیکھتے رہ گئے جب کہ مودی میلانیہ ٹرمپ کو لے کر آگے بڑھ گئے۔امریکی صدر بھارت میں استقبال کے موقع پر مودی کی حرکت پر منہ دیکھتے رہ گئے۔بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی امریکی صدر کا استقبال کیا۔جب کہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل ہی مودی حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا، امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخاب سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس بار بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کر سکتے ہیں، لیکن کوئی بڑا تجارتی معاہدہ بعد میں ہی ہوسکے گا ، اس دورے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہیں تھیں کہ ٹرمپ اس دورہ کے دوران بھارت کے ساتھ کچھ بڑے تجارتی معاہدے کریں گے۔یہ بتایا جا رہا ہے کہ وائٹ ہاس کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ مودی کو متنازع شہریت قانون پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…