جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بنی گالہ کا گھر خالی کرا کرچین میں پھنسے بچوں کو یہاں رکھیں، والدین کا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)چین میں پھنسے طلبہ کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ بنی گالہ کا گھر فوری خالی کریں اور چین سے ہمارے بچوں کو واپس لا کر یہاں رہائش پذیر کرائیں،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف اور اعلی حکام سے چین میں بچوں کی واپسی کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

ہفتہ کے روز چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے بچوں کو واپس لائیں یا چین کے کسی اور صوبے میں لے جائیں،انہوں نے کہا کہ بچوں کو اپنے خرچہ سے واپس بلانے کے لیے تیار ہیں حکومت واپس آنے کی اجازت دیدیں۔ والدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا طلبہ سے رابطہ کریں گے ،حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا چین میں پاکستانی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ، چین کے شہر اوہاں میں صرف پاکستانی طلبہ ہیں دیگر ممالک کے طلبہ اپنے وطن واپس جا چکے ہیں ، پاکستانی طلبہ چین میں بہت پریشان ہیں اور سراپا احتجاج ہیں ، والدین نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو خوف سے نکالیں اوہاں سے چین کے دوسرے شہر منتقل کریں۔ والدین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف آف آرمی سٹاف سے چین میں زیر تعلیم بچوں کو ملک واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی والے کہہ رہے ہیں پچوں کو چین سے واپس اپنے ملک لے جائیں۔

اوہاں یونیورسٹی 170 بچے پھنسے ہوئے ہیں حکومت کہتی ہے دو بندے بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشیر صحت ظفر مرزا معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتا ہے، ایک بچے کے والد صفدر نے کہا کہ کروناوائریس کے خلاف اس طرح جنگ لڑیں جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، انہوں نے کہا کہ چین میں پھنسے بچے شاید کرونا وائرس سے نہ مریں لیکن خوف سے مرسکتے ہیں، چین میں پاکستانی طلبہ کے پاس پانی پینے کے لیے دستیاب نہیں،حکومت اس حوالے سے جھوٹے وعدے کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان بنی گالہ کا گھر خالی کردیں وہاں طلبہ کو رکھیں ، وزیراعظم عمران خان چین میں پھنسے ہوئے طلبہ کے والدین کے جذبات سے نہ کھیلیں ،پاکستانی طلبہ قوم کو سرمایہ ہیں اْنہیں محفوظ بنائیں۔ روبینہ ریاض نے کہا کہ چین حکومت بچوں کروناوائریس نہ ہونے کے حوالے سے سرٹیفکٹ دینے کو تیار ہیں تا ہم پاکستانی حکومت تعاون کرنے کو تیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…