منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کا بلاول بھٹو کیساتھ ملاقات سے انکار پی پی چیئرمین لاہور میں موجود ، نواز شریف کی صاحبزادی نے ملنے سے کیوں معذرت کر لی ؟بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹواور مریم نواز کی ملاقات نہ ہو سکی ، مریم نواز نے مجبوری ظاہر کر دی کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتی۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق شہباز شریف بھی حکومت کیخلاف کسی احتجاج کا حصہ بننے کے حق میں نہیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ تین دنوں سے لاہور میں

جیالوں اور پنجاب کی قیادت سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کےک مطابق بلاول بھٹو کے اس لاہور دورے میں مریم نواز سے ملاقات کا شیڈول تھا لیکن عین وقت پر مریم نواز نے ملنے سے معذوری ظاہر کر دی کیونکہ وہ ہر صورت میں اپنے والد کے پاس جانا چاہتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی مسئلہ درپیش ہو ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنا پیغام بھیجا کہ ابھی وقت نہیں ہے کہ ہم احتجاج کا حصہ بنیں اس وقت شہباز شریف بھی پیپلز پارٹکے ممکنہ مارچ میں حصہ بننے کے حامی نہیں ہیں ۔ دوسری طرف بلاول بھٹو نے واضح کر دیا کہ ان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں آصفہ بھٹو پارٹی کو لیڈ کریں گی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ اگر بلاول کی گرفتاری ہو گئی جو کہ سو فیصد ممکن ہے ، ہو سکتا ہے کہ مارچ احتجاج کینسل ہو جائے کیونکہ پنجاب میں ن لیگ کے بغیر بھرپور احتجاج ناممکن ہے آج جنوبی پنجاب کی پی پی قیادت کے بلاول سے ملاقات متوقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…