ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کام میں غفلت کرنیوالوں کا تعین کرنا آسان ہو گیا، ڈیش بورڈ پر جعلی اعداد و شمار اپ لوڈ کرنے پر سب انجینئر پبلک ہیلتھ معطل

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ہدایت پر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیش بورڈ پر جعلی اعداد و شمار اپ لوڈ کرنے والے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن شجاع آباد کے سب انجینئر کو معطل کردیا گیا ہے۔ مذکورہ سب انجینئر نے ایک روز میں ترقیاتی سکیموں کی 33 فیلڈ وزٹ رپورٹس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیں جن میں ایک ہی سکیم کے دس مرتبہ دورے بھی شامل تھے جبکہ مذکورہ افسر نے اپنی کوئی تصویر اپ لوڈ نہیں کی تھی۔ ہیڈ آفس میں فیلڈ سٹاف کی کارکردگی

کے حوالے سے جاری میٹنگ کے دوران سیکرٹری ندیم محبوب نے سافٹ وئیر کی مدد سے سب انجینئر کی جعلی رپورٹ کی نشاندہی کی۔ نشاندہی پر اعدادوشمار کو فرضی قرار دیاگیا جس کے بعد مذکورہ سب انجینئر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نے ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کیلئے افسران کو دوروں کی تفصیل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس عمل سے کام میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرنا آسان ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…