جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

اللہ جب حالات بدلنے پر آئیں تو ایسے بدلتے ہیں، پاکستانی شہری دبئی میں کروڑوں کا مالک بن گیا، جان کر آپ کو بھی اس شہری کی قسمت پر رشک آئے گا

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جب اللہ پاک دینے پر آئیں تو بے شمار دیتے ہیں، ایسا ہی کچھ کراچی کے ایک سیلز مین کے ساتھ ہوا، کراچی سے تعلق رکھنے والا دبئی میں کروڑوں کا مالک بن گیا، یہ پاکستانی وہاں سیلز مین کی نوکری کر رہا تھا کہ

انعام جیتنے پر کروڑوں کا مالک بن گیا۔ انجم اشرف نامی پاکستانی دبئی میں ایک انٹرنیشنل آٹو برینڈ ”بینٹلی“ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا کا حصہ بنا اور دس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی بینٹلے کار جیت لی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کمپنی نے 5000 لکی ڈرا کے ٹکٹس دبئی میں مقیم بین الاقوامی شہریوں میں بانٹے اور انہیں لاکھوں ڈالر مالیت کی گاڑی جیتنے کا سنہری موقع فراہم کیا، ہزاروں افراد نے اس کے آن لائن ٹکٹ خریدے۔ چار خوش نصیبوں کے نام نکلے ان خوش نصیبوں میں پاکستانی سیلز مین انجم اشرف کا نام بھی نکل آیا۔ انجم اشرف کو فون کرکے اطلاع دی گئی کہ آپ بینٹلی بینٹیگا وی 8 کے مالک بن چکے ہیں پہلے تو انہیں یقین ہی نہ آیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہاکہ میں دبئی میں سیلز مین کی نوکری کرکے 7000 درہم ماہانہ کماتا ہوں، میرے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ میں 15 لاکھ درہم مالیت کی گاڑی کا مالک بن جاؤں گا۔ انجم اشرف نے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ یہ اللہ پاک کی مہربانی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…