اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت سے بے دخل کی گئی برطانوی رُکن پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئیں، شاندار استقبال

datetime 19  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ڈیبی ابراہمزکی بھارت سے بے دخل ، پاکستان میں آمد پر شاندار استقبال ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچا جہاں ان کا حریت کانفرنس کی رہنمائوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔ استقبال کرنے والوں میں حریت کانفرنس کےسینئر رہنما عبد الحمید لون اور راجہ نجابت حسین شامل ہیں ۔

برطانوی وفد 9اراکین پر مشتمل ہے جن میں عمران حسین ، جمیز ڈیلے اور قربان حسین شامل ہیں ۔ لیبر پارتی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو دو روز قبل بھارت نے اندرا گاندھی ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا انہیں کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ ڈیبی ابراہمز کی بے دخلی کے واقعہ پر بھارت کو اس نامناسب رویہ پر بین الاقوامی میڈیا میں شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو اپنے ملک میں کیوں داخل نہ ہونے دیا ۔ ڈیبی ابراہمز نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ دہلی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ان کیساتھ بدتمیزی کیساتھ پیش آئے اور کہا گیا کہ آپ کو ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈی کیا جارہا ہے ۔ جب میں نے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو بھارتی امیگریشن حکام کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا اور زبردستی جہاز میں سوار کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…