اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کا بل زیادہ آنےپر 2بچوں کی 38سالہ ماں نے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق خاتو ن کے شوہر کانام ارشاد احمد ہے جسے 29 ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا تھا۔
ارشاد احمد نے سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگائے جس میں اس کا موقف تھا کہ انہیں غلط بل بھیج دیا گیا ہے اور حکام آ کر اس کا میٹر چیک کریں۔متعدد بار چکر لگانے کے بعد بھی ارشاد احمد کی ایک بھی نہ سنی گئی جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ و ہ اپنی بیوی کو اس بات پرمنانے کی کوشش کرے گا کہ وہ اپنے زیورات بیچ دے اور و ہ اس رقم سے بل جمع کروا دیں گے۔بیوی کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے بعد ارشاد احمد اور اس کی بیوی میں تلخی پیدا ہو گئی۔تلخی پر خاتون سے پریشر برداشت نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اس نے خودکو پھانسی دے دی۔پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ ارشاد احمد کا بل 2000 سے زیادہ کبھی نہیں آیا۔ اس دفعہ 29 ہزار کا بل موصول ہونے کی وجہ سے ارشاداحمد اور اس کی بیوی دونوں بہت پریشان تھے کیونکہ وہ بل جمع نہیں کروا سکتے تھے اور اسی وجہ سے دونوں میں تلخی پیدا ہو گئی اور ارشاداحمد کی بیوی نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔