اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف، برطانوی صحافی کیخلاف اپنا کیس واپس لے لیں گے کیونکہ کیس دائر کرتے ہوئے انہوں نے کافی حقائق نہیں لکھے جس کی وجہ سے ان کا کیس بہت کمزور ہو گیا ہے۔
ممکنہ طور پر شہبازشریف اپنا کیس واپس لے لیں گے۔مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ میرے ساتھی تجزیہ نگار سعید قاضی حقائق تک پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل پروگرام میں بیٹھے تجزیہ نگار سعید قاضی نے بھی حقائق بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈیلی میل نے بھی شہبازشریف کے خلاف ایک سوال نامہ تیار کر لیا ہے جسے وہ عدالت میں پیش کریں گے۔اس سوال نامے میں بیان کیا گیا ہے شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے پیسے کس طرح 2012 تک استعمال کئے ہیں۔اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے بھی خوب تیاری کر لی ہے۔عارف حمید بھٹی نے اپنے ساتھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے باہر ہی حل ہو جائے گا اور شہبازشریف اپنا کیس واپس لے لیں گے کیونکہ وہ کمزور ہو چکے ہیں۔