اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ جاتے جاتے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

19  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کاتاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا اور انہیں دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا گیا۔

انتونیو گوتریس نے اپنے دورے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں کئی تقاریب میں شرکت کی، انہوں نے جہاں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب اور اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، وہیں لاہور کے شاہی قلعے کی سیر کے علاوہ کرتار پور کوریڈور کا بھی دورہ کیا۔پاکستان سے روانگی کے وقت اپنے ٹوئٹر پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جارہاہوں، لاہور کی ثقافت اور تاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا، اپنے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سے کم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…