جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری مر د و خواتین ملازمین کو دوسرے صوبے میں بھی کام کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان نے سول سرونٹس سسٹم میں اہم ترین تبدیلیوں کی منظوری دے دی

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سول سرونٹس سسٹم میں اہم ترین تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔میرٹ کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔سول سرونٹس کی ترقی اب بہترین کاکردگی کی بنیاد پر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سول سرونٹس سسٹم میں اہم ترین تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے تحت اب سرکاری ملازم کا 20 سال بعد ریویو لازمی قرار دیا گیا ہے۔20 سال کی ملازمت مکمل کرنے والے سرکاری ملازمین کے لئے کارکردگی کا جائزہ بھی لازمی ہو گا۔سینئر سیکرٹریز اور فیڈرل پبلک سروس کے چیئر مین پر مشتمل پرفارمنس ایویلیویشن بورڈ بنانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔سول سرونٹ کی ملازمت برقرار رہ سکے گی یا نہیں یہ فیصلہ اب بورڈ کرے گا۔اگر بورڈ مذکورہ افسر پر عدم اطمینان کا اظہار کردے گا تو اس صورت میں افسر کو ریٹائر بھی کیا جاسکے گا۔سرکاری ملازمین کیلئے اے سی آر میں بہتر رینکنگ بھی کارکردگی سے مشروط کر دی گئی ہے۔20 اور 21 گریڈ میں ترقی کے لئے 20 فیصد افسران اہل ہوں گے۔سول سرونٹس سسٹم کے تحت گریڈ 21 میں ترقی کے لئے صوبے سے باہر سروس کرنا ضروری ہو گا۔جبکہ مردوں کو پہلے 5 سال اور خواتین کو 3 سال دوسرے صوبوں میں سروس کرنا لازمی ہو گی۔جو سول سرونٹ دس سال سے زیادہ ایک صوبے میں قیام کرے گا اسے ترقی نہیں ملے گی۔19 سے 20 گریڈ میں ترقی کے لئے افسران کو ہارڈ ایریاز میں سروس کرنا بھی لازمی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…