لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں نیب کی ٹیم نے شریف فیملی کے ملکیتی دفاتر 55 کے اور91ایف ماڈل ٹائون پر چھاپہ مار کر کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ذرائع کے مطابق شریف فیمل
ی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں55کے سے آپریٹ ہوتی تھیں،نیب کو بے نامی کمپنی یونی ٹاس ، وقار ٹریڈنگ سمیت دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہے۔ ذرائع کے مطابق 55کے سے متعلقہ ریکارڈ غائب کیا جا چکا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی ٹیم نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں ۔