اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر میر کبیر محمد احمد شاہی نے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ریکوڈک کا سونا بیچ کر پاکستان کے قرضے ادا کرنے کی بات کی جو کہ قابلِ مذمت ہے بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا، وزیراعظم کو وفاقی اور صوبائی معاملات کا علم ہی نہیں اسلئے ان معاملات میں مداخلت مت کریں ریکوڈک کے ذخائر پر بلوچستان اور بلوچوں کا حق ہے یہ حق کسی کا باپ یہ حق نہیں چھین سکتے
کچھ دوستوں کو نوازنے کیلئے چینی کی قیمت کو 58روپے سے 85روپے تک پہنچایا گیا حکومت کو پہلے اپنے کئے گئے وعدوں اور اعلانات کے کا سوچنا چاہئے نہ کہ بلوچستان کے وسائل پر نظر تکھنی چاہئے اس موقع پر سینیٹر کبیر محمد احمد شاہی نے لوگوں کی نکل مکانی کی وجہ ووٹرز رجسٹریشن سے محروم ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا جس پرچیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن سے بلوچستان میں ووٹرز رجسٹریش کی تاریخ میں تین ماہ تک توسیع کرنے کی سفارش کردی۔