بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کم ازکم معزز ترک صدر کی آمد کا ہی خیال کرلیتے، ایک دن ’کنٹینروالی‘ گفتگو نہ کرتے؟جو بھی آپ کی کرپشن، جھوٹوں، نااہلی اور نالائقی کو بیان کرے وہ غدار؟ ن لیگ کا دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کم ازکم معزز ترک صدر کی آمد کا ہی خیال کرلیتے، ایک دن ’کنٹینروالی‘ گفتگو نہ کرتے؟،عمران صاحب کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر ہونے والی مثبت گفتگوکا پیرایہ تبدیل ہوگیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ

عمران صاحب جو بھی آپ کی کرپشن، جھوٹوں، نااہلی اور نالائقی کو بیان کرے وہ غدار؟عمران صاحب آپ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائیں اْن کی عزت اْچھالیں تو کوئی بات نہیں آپ کی کرپشن پر کوئی بات کرے تو غدار۔ انہوں نے کہاکہ۔ انہوں نے کہاکہ 126دن منتخب وزیراعظم کو گلے سے کھسیٹ دو، امپائیر کی انگلی کا انتظار، ہنڈی سے پیسے، سول نافرمانی کی کال، بجلی کے بلِ جلاؤ اور دوسرے آپ کی کرپشن اور عوام کے حقوق کے لئے احتجاج کریں تو غدار؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی فارن فنڈنگ کی تمام تفصیلات بھی سب کو معلوم ہیں،عمران صاحب پیسہ نہیں بناتے تو لینڈ کروزر، بنی گالہ کے محل کا خرچ کہاں سے آتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیسہ نہیں بناتے تو پھر لاہور میں 13 کروڑ کا گھر کس نے بنوایا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا جو چاہے اب جھوٹ بولے، اس کی چوری اور کرپشن نہیں چھپ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کرپشن نہیں کی توفارن فنڈنگ میں جواب کیوں نہیں دیتے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کرپشن نہیں کی توپشاور میٹرو کے ڈیڑھ سو ارب کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دیتے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیسہ نہیں بنایا تو آٹا چینی چوری کی انکوائری رپورٹ سامنے کیوں نہیں لاتے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیسہ نہیں بنایا تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی ایکسپورٹ کا ریکارڈ کیوں نہیں بتاتے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیسہ نہیں بنایا تو اپنے وزیروں کے خلاف دوائی، گیس اور بجلی میں ڈاکے کی تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیسہ نہیں بنایا تو 13 ہزار ارب تاریخی قرض پر تحقیقاتی کمشن کیوں نہیں بناتے؟۔ انہوں نے کہاکہ منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ لو کے اعلان کرنے والے آرٹیکل 6 کا حوالہ دینے پہ شرم آنی چاہئے کس۔انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی چوری میں صرف عمران مافیا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…