جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت سے علیحدگی سمیت دیگر آپشنز، حکومتی طفل تسلیوں سے دلبرداشتہ ایم کیو ایم نے بڑے فیصلے کی تیاری شروع کر دی

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ایم کیوایم پاکستان نے بڑے فیصلے کی تیاری شروع کردی، ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سرجوڑ لیے ہیں اور حکومت سے علیحدگی سمیت دیگر آپشنز پرغورجاری ہے۔ حکومتی طفل تسلیوں سے دلبرداشتہ سینئر ارکان کا حکومت سے علیحدہ ہونے کا مشورہ۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان فاصلے کم ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میں بعض سینئر ارکان نے پارٹی قیادت کو حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

ایم کیو ایم قیادت پی ٹی آئی رہنماؤں کے رویوں اور مذاکرات میں پیشرفت سے مایوس ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بڑے فیصلوں سے قبل کارکنوں اورعوام سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ رہنماؤں کا موقف ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کی طرح اب بھی صرف تسلیاں کرائی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے ملاقات بھی شیڈول نہیں ہو سکی ہے۔ پی ٹی آئی کے بعض وزرا اور رہنماؤں نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو براہ راست فنڈز دینے کی مخالفت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…