منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کاسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں کرنیکا حکم، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مسلسل التواء پر جانتے ہیں چیف جسٹس نے کیا کہا؟

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم معطل کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوے جے آئی ٹی سے متعلق  تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔معاملے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں لوگوں کی زندگیاں گئیں،اب فیصلہ جلد از جلد آنا چاہیے۔متاثرین کے وکیل علی ظفرنے دلائل دیئے کہ 80 فیصد گواہان کے بیانات مکمل ہوچکے  ہیں،لاہور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیاہے ،ایسا کرنا بدنیتی پرمبنی ہوگا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا 3 رکنی بینچ کیسے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے سکتا ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں نئی جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔پرانی جے آئی ٹی نے متاثرین کے بیان ریکارڈنہیں کیے،نئی جے آئی ٹی کے خلاف کچھ لوگوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،حکم امتناع کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے التواء  لیا جاتا رہا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نئی جے آئی ٹی بنانا کون چاہتا ہے؟؟جے آئی ٹی بنائی کس نے تھی،،جسٹس سجادعلی شاہ نے استفسارکیا کہ نجی درخواست تھی توریاست کا مقدمہ کیسے چل رہا ہے؟؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی مقدمے کے میرٹ کے خلاف نہیں جا سکتا۔ٹرائل چل رہا ہے تو جے آئی ٹی کیا کرے گی،، عدالت نے متاثرین کی درخواستیں نمٹا دی ہیں ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…