اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ترک قونصلیٹ بننے کو تیار ، کراچی میں زیر تعمیر قونصلیٹ کو دنیا بھر میں موجود ترکی کے کسی بھی قونصلیٹ سے بڑا بنائے جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی دنیا کی سب سے بڑی قونصلیٹ پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کراچی میں ترک قونصلیٹ کی
تعمیر کی جا رہی ہے تاہم حکام کی جانب سے خواہش ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کو دنیاکا سب سے بڑی ترک قونصلیٹ بنایا جائے۔یہ بات بھی قابل غو ر رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات انتہائی مثبت اور مثالی ہیں۔ ترک صدر آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ، طیب اردوان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔