اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوئترس 16 سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں افغان مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ،سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس دورے کے دوران صدر مملکت ،وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دفترخارجہ کی ترجمان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس 16 سے 19 فروری کو چار روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں افغان مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان،صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ، ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔سیکرٹری جنرل لاہور اور گوردوارہ کرتاپور صاحب کا دورہ بھی کریں گے،ترجمان کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے دورے کے دوران پاکستانی قیادت مقبوضہ جموں و کشمیر تنازعہ کے تمام پہلووں پر روشنی ڈالے گی،جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔