اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جہانگیر ترین ، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی شوگر ملز میں موجود چینی کا اسٹاک اگر مارکیٹ میں لے آئیں تو چینی کی قیمت میں 20روپے تک کمی آجائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نےنجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے’’دعوی کرتا ہوں کہ اگر جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی
شوگر ملز میں پڑی چینی کو آج مارکیٹ میں لے آیا جاے تو دو دن میں چینی کی بوری بیس روپے سستی ہو جاے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ان تین لوگوں کی ملوں میں موجود چینی کو مارکیٹ میں لے آئیں تو چینی کی قیمت میں 48گھنٹوں کے دوران 20روپے فی کلو کمی آجائے گی ۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 45 فیصد شوگر انڈسٹری 3 لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔
دعوی کرتا ہوں کہ اگر جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی شوگر ملز میں پڑی چینی کو آج مارکیٹ میں لے آیا جاے تو دو دن میں چینی کی بوری بیس روپے سستی ہو جاے گی۔۔
عطا اللہ تارڑ pic.twitter.com/lzwBd1zh6Y— 11th Hour ARY News (@11thhourARY) February 11, 2020