اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی مستعفی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ انہوں نے استعفے میں کہا کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدے کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کے جانے کی خبریں غلط ہیں ۔