جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے’ ’اہم ترین‘‘ معلومات مانگ لیں، دونوں کے درمیان بنی گالہ میں ہونیوالی ملاقات کا مقصد سامنے آگیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس آئی کے مابین گزشتہ ہفتےانتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کی متعدد تصاویر بھی سامنے آئیں،یقینا ًملاقات کا پس منظر انتہائی خوشگوار تھا لیکن اس وقت ملک کا جو ماحول ہے اس کو قطعی طور پر خوشگوار نہیں کہا جا سکتا۔

پاکستان میں مہنگائی نے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔مہنگائی گزشتہ 10سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی مشکل نظر آ رہی ہے۔پاکستان کی امپورٹس بھی روک دی گئی ہیں،ان حالات میں معاشی ٹیم کے اہم رہنما حفیظ شیخ بھی کچھ وجوہات کی بنا پر چلے گئے ہیں۔لیکن اس تمام حالات میں وزیراعظم کو یہ لگتا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مافیا کام کر رہی ہے۔لیکن وزیراعظم یہ بھول جاتے ہیں کہ ان مافیا کو پکڑنا بھی انہی کا کام ہے۔اسی ماحول میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کی۔کامران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو جس طرح سے فوجی اداروں سے سپورٹ ملی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ٹیکس کے معاملات،کاروباری معاملات،ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اور معاشی مسائل سمیت ہر معاملے پر فوج حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہی ہےاور یہ مسائل حل کرنے میں پوری قوت لگا رہی ہے،حکومت کو اپوزیشن کا سامنا بھی نہیں ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کہیں کھو چکی ہیں لیکن پھر بھی حکومت ڈیلیور نہیں کر پارہی۔اس وجہ سے عمران خان اورڈی جی آئی ایس آئی کے مابین ہونے والی ملاقات بہت اہم ہے۔ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ وزیراعمظم یہ جان سکیں کہ آیا ان کی حکومت کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے۔کیونکہ ان کی حکومت ڈیلیور نہیں کر رہی۔وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی سے یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا موجودہ بحران کے پیچھے کوئی عناصر ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…