اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوگوں نے جہاں بہت سے پالتور جانور رکھے ہوئے ہیں تو بیرون ملک تو یہ ایک رواج ہے۔ پالتو جانور اپنی شرارتوں سے مالک کو محظوظ کرتے ہیں تو وہیں بعض دفعہ کوئی حرکت اس کے مالک کے لئے پریشان کی وجہ بن جاتی ہے۔ جی ہاں ایسا ہی کچھ جنوبی افریقہ میں ہوا۔ پیپر نامی کتے نے اپنی
مالکن کی غلطی سے انگوٹھی نگل لی۔ جب اس پالتو کتے کو جانور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں اس کا ایکسرے کیا گیا۔ انگوٹھی کتے کے معدے میں موجود تھی اور اس نے کتے کے معدے میں سوراخ کر دیے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نے اس کتے کو ایسی دوائی کھلائی جسے کھاتے ہی اسے قے آئی اور اس طرح انگوٹھی باہر آ گئی۔