اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستانی حکام کشمیر کامعاملہ اٹھائیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے، سیکرٹری جنرل 14رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے،دورہ پاکستان کے موقع پر سیکرٹری جنرل، صدر مملکت
ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔سیکرٹری جنرل پاکستان میں اقوام متحدہ مشن کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے کشمیر کامعاملہ بھی اٹھائینگے ۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔