اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انصار عباسی کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ جہانگیر ترین کے بعد تین وفاقی وزراء جن وزیراعظم عمران خان کیساتھ قربتیں ختم ہو گئیں ہیں ، ان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور اسد عمر شامل ہیں ۔ معروف اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ
اس بات کو یقین کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے تاہم ہمیں انصار عباسی کی خبر پر یقین کرنا پڑےگا۔ مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار عباسی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف بغاوت کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ یہی لوگ تھے اور عاطف خان گروپ میں بھی انہی لوگوں کا ہاتھ ملوث ہے ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا یہ بات ٹھیک بھی ہو سکتی ہے جبکہ غلط بھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکمران پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں، پنجاب ، سندھ اور کے پی کے ، تینوں صوبوں سے تحریک انصاف کے اندر لڑائیوں اور اختلافات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ۔ اس وقت تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹا دیا گیا متبادل لیڈر شپ کوئی نہیں تاہم اتنے گھمبیر حالات میں حکومت چلانا مشکل ہے۔