بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی موٹر وے پر حادثے کا شکار

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹر وے پر سرگودھا کے قریب حادثہ ،وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی خبر اوسز انرجی کے ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے شیئر کی جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی خیریت دریافت کر نے لگے۔اسامہ قریشی کے ٹوئٹ کے مطابق حادثہ 3 فروری کو صبح سویرے پیش آیا۔

میجر جنرل آصف غفور کی جگہ تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹوئٹ کے مطابق آصف غفور اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے عمرے ادا کیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے تازہ ٹوئٹ نے بھی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی کار حادثے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی میجر جنرل آصف غفور کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کی خیریت کی دعا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…