اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کامشترکہ اعلامیہ جاری،اہم فیصلے سامنے آگئے

datetime 5  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کیلئے پاک ملائیشیا گیٹ وے کے طورپرکام کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک ہیوی انڈسٹریز میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دینگے،

پاک ملائیشیا حلال فوڈ کے کاروبار میں ادارہ جاتی خدمات فراہم کریں گے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان اور ملائیشیا سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلیے بھی تعاون کریں گے،تعلیمی شعبے میں جاری تعاون کو وسعت دی جائے گی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ قابل تجدید توانائی،قدرتی وسائل،ایرواسپیس اورایروناٹیکل کے شعبے میں تعاون کے فروغ پراتفاق یا گیا ۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،آرٹیفیشل انٹیلی جنس اورای کامرس کے شعبے میں بھی تعاون بڑھایا جائیگا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک پارلیمانی ڈپلومیسی جاری رکھیں گے، ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکر وفد کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ لاہور سے کوالالمپور کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔‎

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…