جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

اللہ تعالی کے احکام سے بغاوت کرنے والوں کیلئے  کروناوائرس عذاب الہٰی ہے؟ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے دن میٰں پانچ مرتبہ وضو کر نا  ہر بند ے کیلئے لازم قرار

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حالات و واقعات کو دیکھنے سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ کرونا وائرس بیماری اور وباء سے بڑھ کر عذاب الٰہی ہے۔اللہ تعالی کے احکام سے بغاوت کرنے والے معاشروں کو ایسی مہلک ترین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمیں ایسی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے دعاؤں، دواؤں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب بننے والے کاموں سے توبہ کرنی ہوگی۔ اسلام وہ ضابطۂ حیات ہے جس نے انسانی حیات کو لاحق ہونے والے خطرات کا چودہ صدیاں پہلے حل بتایا۔ حلال و حرام کی تمیز جس پراسلام میں بہت زور دیا جاتا ہے، اس کی حکمتوں میں سے ایک بڑی حکمت موذی امراض سے انسان کا بچاؤ ہے۔ انسان کو پید اکرنے والا رب بہتر جانتا ہے کہ کس چیز کا گوشت انسانی مزاج کے موافق ہے اور کون سا انسان کے لیے آگ اور زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج کرونا وائرس اسی آگ اور زہر کا ایک اظہار ہے۔ انسانی ملاپ کی ناجائز صورتیں بھی جسمانی بیماریوں کا روپ دھا ر لیتی ہیں۔ اسلام کے نظامِ طہارت کا کسی مذہب میں کوئی متبادل نہیں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج جو سب سے بڑی پرہیز بتائی جا رہی ہے وہ دن میں چار پانچ بار وضو کرنا ہے جو اسلام نے چودہ صدیاں پہلے ہر بندے کے لیے لازم قرار دیا تھا۔ المیہ یہ ہے کہ کرونا وائرس جیسی بیماریوں کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ بندوں کو جھنجوڑتا ہے مگر لوگ بدی کی راہوں سے نکلنے کی بجائے مزید دھنستے ہیں۔ رسول پاک ﷺ نے فرمایا تھا جس معاشرے میں عریانی فحاشی عام ہو اس معاشرے میں ایسی بیماریاں آ جاتی ہیں جو کبھی سنیں ہی نہیں گئیں۔چنانچہ ضروری ہے کہ ہم دین اسلام کی تعلیمات پر سختی سے کاربند ہوکر دونوں جہاں کی سعادتیں حاصل کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…