جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، عمران خان اور مہاتیر محمد کی موجودگی میں دستخط

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتراجایا (این این آئی)پاکستان اور ملائیشیا نے ملزمان کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ملائیشیا کے وزیر قانون لیو ویو کیانگ نے اپنے ملک کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دورے سے ملائیشیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دورے سے ملائیشیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی،وزیراعظم کے حالیے دورے میں ملائیشیا کیساتھ 3معاہدوں پر دستخط ہوئے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ملائیشیا میں 82ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،ایک معاہدہ ملائیشیا میں پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ معاہدے کے تحت اگر کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اسکے خاندان کو پنشن ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال ملائیشیا سے آنیوالی ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا،ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…