جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے گولڈن شیک ہینڈ پالیسی تیار کر لی گئی، مطلوبہ فنڈ کیلئے محکمہ خزانہ سے بھی رپورٹ طلب

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے گولڈن شیک ہینڈ پالیسی مرتب کرلی ہے اور صوبے و اضلاع کی سطح پرمیڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کی ہدایات کی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی عمر 63سال کرنے کے معاملے پر وفاق کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے

تاہم ممکنہ طور پر صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی حد 60 سال سے بڑھا کر 63سال کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ہے ذرائع کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک پالیسی صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل کردی جائیگی سرکاری ملازمین کے عمر کی مدت میں اضافہ صرف صوبائی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ پنجاب، سندھ،بلوچستان اور وفاقی حکومت نے اس فیصلے پرتاحال عمل درآمد نہیں کیا ہے بعض صوبائی حکومتوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گولڈن ہینڈ شیک پالیسی کے لئے مطلوبہ فنڈ کے لئے بھی محکمہ خزانہ سے رپورٹ طلب کی ہے اگرممکنہ طور پرملازمین کی جانب سے درخواستیں دیدی گئی توگولڈن ہینڈ شیک کے لئے فنڈ موجود ہے کہ نہیں گولڈن ہینڈ شیک کے لئے پالیسی مختلف محکموں کی جانب سے مرتب کی گئی ہے جس میں ملازمین کی عمروں کی حدود کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…